the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 11 :جولائی2014۔ انٹرنس ٹسٹ 10:اگست 2014
حیدرآباد، 25؍ جون (پریس نوٹ) نظامت فاصلاتی تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے پانچ نئے بی۔ ایڈ پروگرام سنٹروں میں داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نئے پروگرام سنٹر آسنسول (مغربی بنگال)،دھوج۔فریدآباد(ہریانہ)،سنبھل (یو پی)،بھوپال ( مدھیہ پردیش) اور اورنگ آباد(مہاراشٹر) میں قائم کیے گئے ہیں۔ اس کورس میں داخلے کے خواہش مند طلبہ شخصی طور پر 500روپے یا بذریعہ ڈاک 560 روپے کے بینک ڈرافٹ کے عوض پراسپیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بینک ڈرافٹ Maulana Azad National Urdu University کے نام Hyderabadمیں قابل ادا کسی بھی قومیائے



بینک سے حاصل کردہ ہونا چاہیے۔نقد رقم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔پراسپیکٹس مع درخواست فارم نظامت فاصلاتی تعلیم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی، گچی باولی، حیدرآباد اور اس کے ریجنل سنٹروں دہلی، پٹنہ، بھوپال،بنگلورو، دربھنگہ، کولکاتہ، ممبئی اور رانچی ، سب ریجنل سنٹروں حیدرآباد، نوح، امراوتی کے علاوہ نئے بی ۔ایڈ پروگرام سنٹروں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔بی۔ ایڈ (فاصلاتی )میں داخلہ کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 11جولائی 2014 ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 10اگست 2014 کو عمل میں آئے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.